اس پر ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے کہاک
ہہ اس تاثر میں بالکل بھی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جانب سے کبھی کوئی مخالفت یا رقابت نہیں رہی اور انہیں یہ سوال کئی مرتبہ سننے کو ملا ہے ماہرہ نے صبا قمر کو بے حد باصلاحیت اور مضبوط اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ جب دو کامیاب خواتین ایک ساتھ نظر آئیں تو لوگ خود ساختہ مقابلہ یا دشمنی کی کہانی بنا دیتے ہیں۔ ان کے مطابق اس طرح کی افواہیں غیر ضروری طور پر رقابت کا ماحول پیدا کرتی ہیں۔
/div>
ماہرہ کا کہنا تھا کہ اگر دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو یہ نہ صرف ان کی کارکردگی مضبوط کرے گا بلکہ ایک معیار ساز پروجیکٹ بھی سامنے آ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک صبا قمر کے ساتھ کسی مشترکہ پروجیکٹ میں کام نہیں کیا، مگر موقع ملا تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

No comments:
Post a Comment